Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خواجہ آصف کی کڑی تنقید: اسپیکر نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی تنخواہ کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

مزید پڑھیں: خواجہ آصف کا اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید ردعمل

یاد رہے کہ وزیردفاع نے خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں ہوش ربا اضافے کے معاملے پر کڑی تنقید کی تھی، جس کے نتییجے میں اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔

مزید پڑھیں: قوم مہنگائی برداشت کرے، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی تنخواہ کا معاملہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا ہے، انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ میرا تنخواہوں کے معاملے سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے، بےشک میری تنخواہ مت بڑھائیں۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپیکر ایاز صادق نے خواجہ آصف کے الزامات کا جواب دینے سے گریز  کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کا ہے اور وہی اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں