Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہتھیارچلانااورحملہ کرنا بنیادی تربیت میں شامل ہے،کیپٹن ایمان کی ایک اورویڈیوآگئی

ہتھیارچلانااورحملہ کرنا بنیادی تربیت میں شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر چھا جانے والی کیپٹن ایمان کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔  

سوشل میڈیا پرمکمل طور پر چھاجانے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان نے کہاکہ خواتین کیڈٹس کی تربیت بھی تقریباً مرد فوجیوں کی طرح کی  جاتی ہے مگر اس کی شدت تھوڑی کم ہوتی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ہمیں حملے اور دفاع دونوں کی تربیت دی جاتی ہے۔ کیپٹن ایمان درانی نے بتایاکہ ہمیں ویپن ٹریننگ اسٹاف نے سکھایاتھاکہ ہتھیار کس طرح چلائے جاتے ہیں اور ان کی الائمنٹ کیا ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں : فخر پاکستان قوم کی بیٹی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں ؟

انہوں نے کہاکہ ہماری تربیت میں شامل ہے کہ اللہ کا نام لے کر کس طرح حملہ کرناہے۔ ان کا کہناتھاکہ تربیت انتہائی مشکل ہوتی ہے مگر تربیتی عمل بعدمیں یاد رہتا ہے ۔

کیپٹن ایمان درانی کی یہ ویڈیو کب کی ہے؟ آیا یہ ان کی حالیہ وائرل ویڈیو سے پہلے ریکارڈ کی گئی تھی یا بعد میں ؟ یہ معلوم نہیں ہوسکا۔

تاہم ان کی یہ ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو کیپٹن ایمان درانی کے نام سے بنے بلیو ٹک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں