Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 10 جولائی تک شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دریاؤں اور ندی نالوں کے بہاؤ میں خطرناک اضافہ متوقع ہے، جس سے شہری اور دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی اضلاع میں خاص طور پر فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈ جیسے حادثات کا خطرہ ہے۔ عوام کو بالواسطہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے ۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم 3 سے 5 دن کی خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹس تیار رکھیں؛ نشیبی علاقوں کے رہائشی قیمتی اشیاء اوپر کی منزلوں یا محفوظ مقام منتقل کریں؛ پلوں، ڈوبی سڑکوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں؛ اور موبائل و ٹی وی الرٹس کی پیروی جاری رکھیں۔

الرٹ میں مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو فوری نکاسی آب کے لیے مشینری اور پمپس تیار رکھنے، ڈرینج کلیئر کرنے اور عوامی آگاہی مہمات چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

شہریوں سے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ انسٹال کر کے تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہنے کا بھی کہا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں