وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد اسلام آباد، پشاور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے پر جسٹس جنید غفار کا تقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بطور چیف جسٹس ان کی مدت کا آغاز حلف برداری کی تاریخ سے شمار کیا جائے گا۔



















