پاکستان کے پہلی یوتھ اولمپک گیمز کا وینیو تبدیل کر دیا گیا ہے، اب یہ گیمز اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق یوتھ اولمپک گیمز پہلے لاہور میں منعقد ہونے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے پاکستان یوتھ اولمپک گیمز میں 11 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جبکہ یہ گیمز 6 سے 13 ستمبر تک منعقد ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوتھ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب 7 ستمبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ میں منعقد کی جائے گی۔



















