سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا9مئی مقدمات یکجا کرنے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پرشکوہ،چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوگئے۔
فواد چوہدری اورچیف جسٹس یحیی آفریدی کے درمیان مکالمہ،بعد ازاں مقدمہ کل سماعت کیلئے مقررکردیاگیا۔ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے تصدیق کردی۔
9مئی مقدمات یکجا کرنے سے متعلق سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پرفواد چوہدری وکیل فیصل چوہدری کیساتھ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی عدالت میں پیش ہوگئے۔
فواد چوہدری نے چیف جسٹس کو مخاطب کر کے کہاعدالتی احکام کے باوجودہمارا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ احکام کے بعد 9 مئی کے کیسز روزانہ چل رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہاکہ لاجر بینچ دستیاب تھاتو کیس لگنا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا چار ماہ میں کیسز نمٹانے کی احکام پر نا انصافی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ایک دن ایک ہی کیس انسداددہشت گردی عدالت چلے گا،یہ نہیں تمام کیسز کی ایک دن میں مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہو۔
چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کے کیس کی سماعت کے حوالے سے رجسٹرار آفس آپکو مطلع کرے گا۔
بعد ازاں فواد چوہدری کا 9مئی سے متعلق مقدمہ سماعت کیلئے مقرر ہوگیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کیس 3رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے کمیٹی کو بھجوایا تھا۔



















