پاکستان پوسٹ کی فوری نجکاری کیوں کی جارہی ہے ؟ اس کی وجوہات کیا ہیں۔ کابینہ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے دسمبر تک نجکاری مکمل کرنے کی سفارش کررکھی ہے۔
وفاقی دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ کا سالانہ بجٹ 21 ارب روپے سے زائد ہے۔ اس کی آمدنی صرف 9 ارب روپے ہے بقیہ 12 ارب روپے سے زائدرقم قومی خزانے سے اداکی جا رہی ہے۔
ملکی معیشت پربوجھ سمجھے جانے والے اداروں پی آئی اے،اسٹیل ملزودیگراداروں کی فہرست بنائی گئی تھی۔
پاکستان پوسٹ نجکاری کے لئے سفارش کردہ اداروں کی فہرست میں شامل نہیں تھا،کابینہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی جانب سے پاکستان پوسٹ میں بڑے مالی خسارے کی نشاندہی کی گئی۔
کمیٹی نے کہاکہ اس ادارے کو چلانے کے لیے قومی خزانے سے اربوں روپے لگائے جا رہے ہیں۔
پاکستان پوسٹ کی دسمبر 2025 تک نجکاری کرنے کی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہیں۔



















