کراچی:سوشل میڈیا پر ان دنوں کے الیکٹرک کے بجلی کے پیک آورز بڑھانے کے حوالے سے ایک سرکلر وائرل ہورہا ہے، جس میں پیک آورز میں کئی گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بجلی کے پیک آورز میں اضافے سے متعلق وائرل سرکلر کی کے الیکٹرک نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرکلر جعلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دے دی
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے پیک آورز اپریل سے اکتوبر تک شام ساڑھے 6 سے ساڑھے 10 تک ہیں، جبکہ نومبر سے مارچ تک پیک آورز 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیں، جبکہ سرکلر کے مطابق اب صبح 7 بجے سے 11 بجے تک بھی پیک آورز ہوں گے یہ غلط ہیں۔
واضح رہے کہ ان پیک آورز میں بجلی کی قیمت دگنی چارج ہوتی ہے۔



















