Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں بادلوں کا بسیرا، کیا بارش ہوگی؟

کراچی: شہر قائد میں آج کا موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس وقت شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ صبح و شام کے اوقات میں ہلکی بونداباندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا، جس کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا سامنا ہے جبکہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے سندھ، بشمول کراچی میں مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا، جس کے تحت شہر میں ہلکی سے معتدل بارشیں متوقع ہیں۔