Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور  کا چیلنج قبول کرلیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی انجینئر ضیاء الرحمٰن نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن چیلنج قبول کر لیا ہے۔

انہوں نے علی امین کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو للکارنے کی تمہاری “اوقات” نہیں، پہلے مجھ سے مقابلہ کرو۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا کم عمری میں نکاح پر پابندی کے خلاف کانفرنس کا اعلان

ضیاء الرحمٰن نے ایکس ( ٹوئٹر) پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر باہر نکالا تھا، اب اگر ہمت ہے تو تم میرے مقابلے پر آؤ۔ اپنے بھائی کو استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ۔”

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے اندازِ گفتگو اور تکلیف ظاہر کرتی ہے کہ ان کے سیاسی سفر کا اختتام قریب ہے۔ وہ گنڈاپور قبیلے کی بہادری اور غیرت کا حوالہ دیتے ہیں، لیکن یہ ان صفات کے وارث نظر نہیں آتے۔”

مزید پڑھیں: وسائل صوبوں کے ہوں گے تو شرائط بھی صوبوں کی ہوں گی، مولانا فضل الرحمان

ضیاء الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ میں نے ڈی آئی خان کے چوک میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ اگر ان کا ڈی این اے کیا جائے تو یہ گنڈاپور نہیں نکلیں گے۔

ان کے مطابق علی امین، اگر واقعی سیاسی میدان کے کھلاڑی ہو تو مفتی محمود کے بیٹے کا سامنا کرو، تم مولانا فضل الرحمان جیسے قد آور رہنما کو چیلنج دینے کے قابل نہیں ہو۔

متعلقہ خبریں