محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح و شام ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا جبکہ جنوب مغرب سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی سے مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ سندھ، خصوصاً کراچی کو متاثر کرے گا، جس کے تحت 19 اور 20 جولائی کو شہر قائد میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد الرٹ رہیں۔




















