وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سرکاری حج اسکیم 2026 کے کوٹے میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 70 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ نجی حج اسکیم کا کوٹہ 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے کوٹے میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ برس کی بہتر کارکردگی اور کامیاب انتظامات کے تناظر میں کیا گیا۔
وزارت مذہبی امور نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال نجی ٹور آپریٹرز کی ناقص کارکردگی کے باعث 63 ہزار عازمین حج پر جانے سے محروم رہ گئے تھے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسکیم کے کوٹے میں کمی کی ایک بڑی وجہ یہی 63 ہزار عازمین تھے، جنہیں اب گزشتہ سال کے مقررہ اخراجات پر رواں



















