Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے یومِ آزادی کی دنیا کی سب سے بڑی تقریب کہاں منعقد ہوئی؟ جانیے

دنیا بھر میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پردیس میں بسنے والے پاکستانی اپنے ملک کا جشن آزادی دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔

دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی شاندار اور تاریخ ساز تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں 60 ہزار سے زائد پاکستانیوں اور شائقین نے شرکت کر کے اسے دنیا بھر میں سب سے بڑی آزادی ڈے تقریب بنا دیا۔

Dubai hosts biggest celebration of Pakistan's Independence Day; over 60,000 join event

تقریب میں ننھے بچوں سے لے کر اسی برس تک کے بزرگ شریک ہوئے۔ نوجوانوں نے قومی، ثقافتی اور جدید دھنوں پر پُرجوش رقص کیا، جبکہ پاکستان کے مختلف فنکاروں نے ملی نغموں اور موسیقی کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا۔

چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے آئے فنکاروں نے موسیقی، رقص، روایتی ملبوسات اور ذائقے دار کھانوں کے ذریعے وطن عزیز کے متنوع ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔

Dubai hosts biggest celebration of Pakistan's Independence Day; over 60,000 join event

تقریب کے دوران درجنوں فوڈ اسٹالز پر عوام کی طویل قطاریں نظر آئیں جہاں پاکستانی ذائقے سے بھرپور پکوان شرکاء کو پیش کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی پاکستان انڈپینڈنس ڈے تقریب ہے، جس میں 60 ہزار سے زائد لوگ رجسٹرڈ ہو کر شریک ہو رہے ہیں۔

Dubai hosts biggest celebration of Pakistan's Independence Day; over 60,000 join event

گزشتہ سال دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ تقریب میں 15 ہزار افراد شریک ہوئے تھے، تاہم اس سال عوام کے بے حد جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے تقریب کو ایکسپو سٹی جیسے بڑے مقام پر منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں