Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سر منڈاتے ہی اولے پڑے، سول ایوارڈز کی تقسیم پر بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا

سول بیوروکریسی اور دیگر افراد کو میرٹ سے ہٹ کر ایوارڈ دینے کے معاملے پر صدر پاکستان کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

یہ مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے ارسال کیا گیا۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ایوارڈز پسند و ناپسند کی بنیاد پر تقسیم کیے گئے، جبکہ عمر فاروق اور دیگر ایسے افراد کو نوازا گیا جنہوں نے معرکہ حق میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ بغیر کسی جواز کے دیے گئے یہ ایوارڈز آئین کے آرٹیکل 259 کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، اس لیے ان ایوارڈز کو فی الفور واپس لیا جائے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر میرٹ کے برعکس دیے گئے ایوارڈز واپس نہ لیے گئے تو معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں لے جایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں