Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوم دفاع کی دوہری اہمیت، عیدمیلاالنبیﷺ بھی آج ہی منائی جارہی ہے

یوم دفاع کی دوہری اہمیت،عیدمیلاالنبی ﷺ بھی آج ہی منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں خصوصی محافل ،شہر شہر چراغاں ، ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

درود و سلام کے ورد کے ساتھ دن کا آغاز ہوا، ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجادیا گیا ہے۔

سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں جب کہ مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، اس موقع پر درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے

یوم دفاع

عید میلادالنبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ (آج ) منائی جارہی ہے جو کہ اتفاق سے یومِ دفاعِ پاکستان بھی ہے۔ یومِ دفاع پاکستان ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل شہریان خان تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس یوم دفاع پاکستان اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں معرکہ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح بھی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں