پیرمحل: دریائے راوی کے سیلابی پانی نے سیلاب زدہ علاقوں میں نئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی ناپید ہوگیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق گھروں میں لگے نلکوں سے بھی سیلابی اور گدلا پانی نکلنا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی عدم دستیابی نے بیماریوں کے خدشات کو بڑھا دیا ہے جبکہ خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر پینے کے صاف پانی کے ٹینکرز اور واٹر فلٹریشن پوائنٹس قائم کیے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم ہو سکے۔




















