پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقبول گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا البم ’عاصم علی‘ گزشتہ رات 12 بجتے ہی اسپاٹیفائے پر ریلیز کردیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس البم کا نام ان کی والدہ کے دل سے نکلا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ نام آج کے بعد سب کا ہوجائے۔
عاصم اظہر نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ اس البم میں ایسے گانے شامل ہیں جو انہوں نے نہایت ایمانداری اور دل سے لکھے۔ کچھ ٹریکس 6 سے 7 سال پرانے ہیں جنہیں وہ کبھی ریلیز کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
View this post on Instagram
گلوکار نے لکھا کہ وقت کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ موسیقی ایمانداری کے بغیر کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج میرے دل اور روح سے نکلا بہت کچھ آپ سب کا ہو جائے گا، امید ہے آپ اسے پسند کریں گے۔
View this post on Instagram
عاصم اظہر نے واضح کیا کہ یہ ان کا پہلا البم نہیں، تاہم پہلا انڈیپنڈنٹ البم ضرور ہے، جس میں گیت، پروڈکشن اور تخلیق سمیت سب کچھ ان کا اپنا ہے اور یہی بات انہیں سب سے زیادہ خوشی دیتی ہے۔
گلوکار کے مطابق البم نے ریلیز سے پہلے ہی پاکستان میں پری سیو ریکارڈ قائم کیا، جسے وہ اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث















