پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے آنے والے نئے البم KONNAKOL میں عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کو ایک خصوصی گانے کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
زین ملک نے حالیہ ایک گفتگو میں بتایا کہ ان کے البم میں شامل ایک گانے کا نام”نصرت“ رکھا گیا ہے جو براہِ راست نصرت فتح علی خان کے فن اور موسیقی کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
ان کے مطابق البم کی تیاری کے دوران انہیں جنوبی ایشیائی موسیقی، خصوصاً نصرت فتح علی خان کے انداز سے گہری متاثر کن رہنمائی حاصل ہوئی جس کے باعث انہوں نے اس گانے کو ان کے نام سے منسوب کیا۔
View this post on Instagram
زین ملک کا کہنا ہے کہ ان کا نیا البم تجرباتی موسیقی پر مبنی ہے جس میں جنوبی ایشیائی میوزک کے اثرات بھی نمایاں طور پر شامل ہوں گے تاہم البم 17 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ میں ان کی اپنی آواز کو بنیادی عنصر کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جسے مختلف تہوں میں ترتیب دے کر موسیقی کی شکل دی گئی ہے۔
تاہم البم کی پہلی میوزک ویڈیو Sideways 27 مارچ کو جاری کی گئی تھی جسے آن لائن خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔ مداح اب اس نئے پراجیکٹ کے مزید گانوں اور تجرباتی انداز کے منتظر ہیں جس میں زین ملک ذاتی اثرات کو منفرد موسیقی کے ساتھ پیش کریں گے۔















