Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

آج 11 بجے کے بعد شہر میں بارش کا آغاز ہو سکتا ہے

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج 11 بجے کے بعد شہر میں بارش کا آغاز ہو سکتا ہے جب کہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 22.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت ہوا تقریباً 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جب کہ آج شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔