اسلام آباد: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے پاکستان کی ثالثی کوششوں پر مبارکباد پیش کی ہے۔
فرانسیسی صدر نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کروانے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر مبارکباد دی۔
صدر میکرون نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
Received a warm and substantive telephone call from President Emmanuel Macron, this afternoon.
President Macron graciously congratulated Pakistan on its sincere efforts in facilitating the ceasefire between Iran and the United States, and for helping bring both sides to the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 9, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر میکرون کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری جارحیت ہے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تشدد اور خونریزی کا فوری خاتمہ ضروری ہے تاکہ پورے خطے میں امن بحال کیا جاسکے۔ اس حوالے سے دونوں رہنماؤں کے درمیان مکمل اتفاق رائے پایا گیا۔



















