راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کو رات گئے اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر، آنکھوں اور کولیسٹرول کا معائنہ کیا گیا جبکہ ان کے ضروری طبی ٹیسٹ اور تجویز کردہ ادویات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی کو مزید ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ طبی معائنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
















