Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شناختی کارڈ سے متعلق شہریوں کے لیے اہم ہدایت

ملک بھر میں موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہے

موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی کے لیے شہریوں کو اپنا قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ملک بھر میں موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہے، صارفین اپنی موبائل فون سروسز یقینی بنانے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ بروقت اپڈیٹ کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق ایکسپائر شناختی کارڈ اور کسی دوسرے کے نام پر رجسٹرڈ سمیں کسی بھی وقت بلاک کی جاسکتی ہیں، شہری کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ کی فوری تجدید کرائیں۔

تاہم یہ اقدام صارفین کے مفادات کے تحفظ اور قابل اعتماد ٹیلی کام سروسز کے لیے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔