Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی  ہوا چل رہی ہے

شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم شدیدگرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 24.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری جبکہ آج زیادہ سے زیادہ  32 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی  ہوا چل رہی ہے تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں