کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا تیزی کے ساتھ آغاز ہوا جس کے بعد مارکیٹ بیک وقت 3نفسیاتی حدیں بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزٹریڈنگ کے دوران 4 ہزار سے زائدپوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 903 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 173886 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



















