Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ، دشمن بوکھلاہٹ کا شکار

3 مئی 2025 کو پاکستان نے جنگی مشق انڈس کے تحت ابدالی  میزائل سسٹم کے کامیاب تجربہ سے دشمن پر ہیبت طاری کر دی

بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کےجواب میں پاکستان نے دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے دشمن کو باز رہنے کی تنبیہ کی۔

3 مئی 2025 کو پاکستان نے جنگی مشق انڈس کے تحت ابدالی  میزائل سسٹم کے کامیاب تجربہ سے دشمن پر ہیبت طاری کر دی۔

ابدالی میزائل سسٹم زمین سے زمین تک مار کرنے اور 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کا دوٹوک پیغام  دیا۔

پاکستان نے ابدالی  میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے سے اپنی دفاعی برتری اور تکنیکی مہارت کو عملی طور پر ثابت  کیا۔

ابدالی میزائل کے تجربے کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاریوں اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا۔

عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاعی نظام کی جانچ سے ہی بھارت کے فالس فلیگ جیسے ہتھکنڈوں کا منہ توڑ جواب دے کراسے خاموش کرادیا پاکستان نے ثابت کر دیا کہ پاک افواج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت ملکی سلامتی کے تحفظ اور مؤثر دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں۔

متعلقہ خبریں