بھارت میں بڑھتی عوامی اور سیاسی مخالفت نے مودی حکومت کے جابرانہ رویے اور آمرانہ پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا۔
بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے 40 لاکھ طلبہ کے احتجاج کو عوامی بے چینی کا واضح ثبوت قرار دے دیا۔
ٹائمز آف انڈیا نے بتایا کہ نااہل مودی حکومت کی پالیسیاں کسانوں، نوجوانوں اور اقلیتوں سمیت تمام طبقات کیلئے معاشی و سماجی استحصال کا باعث ہیں، مودی حکومت عوامی مفاد کو پسِ پشت ڈال کر مسلسل عوام مخالف اقدامات اور پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے، عوام میں مسلسل پنپتا غصہ بنگلا دیش اور نیپال سے بھی بڑی خانہ جنگی اور شدید داخلی تصادم کے خدشات کو ہوا دے رہا ہے۔
بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق بھارت میں 2 اکتوبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج نے خانہ جنگی کی صورتحال اختیار کر لی۔



















