Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران نے قطر کے ذریعے امریکا کو نیا ایٹمی فارمولا بھیج دیا، ایمبیسڈر مسعود خان

‘پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا’

ایمبیسڈر مسعود خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر کے ذریعے امریکا کو نیا ایٹمی فارمولا بھیج دیا ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ مڈٹرم انتخابات کے بعد سفارتی پیش رفت کے واضح امکانات ہیں، ایران یورینیم کی افزودگی کو سویلین حد 3.6 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ ایٹمی ذخائر کا تنازع فریقین کے درمیان اہم رکاوٹ ہے، فوجی تصادم سے خطے اور دنیا کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، پاکستان کی شاندار سفارت کاری نے خطے میں امن کی امیدیں روشن کیں، پاکستان، قطر اور عمان مل کر علاقائی سلامتی کے لیے کوشاں ہیں۔

ایمبیسڈر مسعود خان نے مزید کہا کہ حوثی حملوں کا خاتمہ اور جنگ بندی پاکستان کی اولین ترجیح ہے، عالمی سطح پر پاکستان ایک باثر اور بااعتماد ثالث بن کر ابھرا ہے۔

متعلقہ خبریں