Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک نے ہیٹ ویو کے باعث مینٹیننس شٹ ڈاؤنز معطل کردیے

کنڈے اوور لوڈنگ کا باعث بن کر علاقائی فالٹس اور حادثات کا سبب بنتے ہیں، خرم عبداللّٰہ

کراچی: کے الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹریبیوشن آپریشنز خرم عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث مینٹیننس شٹ ڈاؤنز معطل کردیے ہیں۔

خرم عبداللّٰہ نے ہیٹ ویو پر بیان دیتے ہوئے کہا اگر کسی علاقے میں محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاتا ہے تو وہاں معاشی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

کے الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹریبیوشن آپریشنز کا کہنا تھا کہ کنڈے اوور لوڈنگ کا باعث بن کر علاقائی فالٹس اور حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عملہ ان فالٹس کی درستگی کے لیے فیلڈ میں موجود ہے، علاقہ مکینوں کا تعاون علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے ناگزیر ہے۔

خرم عبداللّٰہ نے مزید کہا کہ صارفین ہیٹ ویو کے دوران گھروں میں رہیں، ہلکے کپڑیں پہنیں اور  پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔

متعلقہ خبریں