چین میں دنیا کے چند سب سے انتہائی حیرت انگیز اورمتاثر کن انفراسٹرکچر منصوبے موجود ہیں جن میں دریا کے درمیان معلق سڑکیں اور پہاڑی چوٹیوں پر بنی شاہراہیں شامل ہیں تاہم اگر مشکل اور خوفناک سڑکوں کی بات کی جائے تو ووکسی کی ٹوکن اسٹون روڈ جیسی سڑکیں بہت کم ہیں۔
لِنگ پاؤشی جسے ووکسی کی ’’ٹوکن اسٹون رو‘‘بھی کہا جاتا ہے ایک نہایت تیز چڑھائی اور تنگ بل کھاتی سڑک ہے جس میں 18 حیرت انگیز اور خطرناک یو ٹرن موجود ہیں۔
جنوب مغربی چین کے ووکسی کاؤنٹی میں دو بڑی چٹانوں کے درمیان گھری ہوئی لِنگ پاؤشی زگ زیگ سڑک، چھوٹی سی تیان پِنگ کمیونٹی کو بیرونی دنیا سے ملاتی ہے۔

یہ سڑک صرف 3.7 کلومیٹر لمبی ہے جو تیان پنگ گاؤں سے صوبائی روڈ 201 تک جاتی ہے جبکہ اس کا زیگ زیگ حصہ صرف 453 میٹر پر مشتمل ہے لیکن یہی مختصر حصہ تجربہ کار ڈرائیوروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوتا ہے۔
یہ 2012 میں تعمیر کی گئی اور 2019 میں پختہ کی جانے والی چونگ کنگ کی یہ منفرد بل کھاتی سڑک گاڑیوں کو بہت آہستہ چلنے اور ہر تیز موڑ پر انتہائی احتیاط سے گزرنے پر مجبور کرتی ہے۔
یہ سڑک نہ صرف بے حد تنگ ہے جس کی وجہ سے واپس مڑنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے بلکہ اس کی سب سے تیزی سے اترتی ڈھلوان پر چڑھائی کی شرح 36 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔
خوش قسمتی سے تیان پنگ کمیونٹی صرف 137 افراد پر مشتمل ہے اور یہاں 37 خاندان آباد ہی، اس لیے اسے بیرونی دنیا سے ملانے والی یہ زگ زیگ سڑک زیادہ مصروف نہیں رہت، جس سے ڈرائیوروں کو اس کے خطرناک موڑ زیادہ آسانی سے عبور کرنے میں مدد ملتی ہے۔




















