Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، صدر ٹرمپ

بات چیت کا بنیادی مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی فریق کے ساتھ اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ بات چیت کا بنیادی مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے اور اس حوالے سے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے دور رکھنے کے راستے پر آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں استحکام کے لیے امن ضروری ہے اور ان کی پالیسی سے امریکا اور عالمی منڈیوں دونوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق اسٹاک مارکیٹس میں بہتری اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے دنیا بھر میں معاشی سرگرمیوں کو سہارا مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں کم ہونا ایک مثبت اشارہ ہے جو عالمی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو تاکہ سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں