مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کویت میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ خطرے کے سائرن بھی بج اٹھے۔
کویتی حکام کے مطابق ملک کا فضائی دفاعی نظام اہم بنیادی ڈھانچے، شہری آبادی اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کی متعدد لہروں کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہے۔
کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو روکنے کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم اس حوالے سے شہریوں کو پرسکون رہنے اور جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث کویت میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔



















