Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور قطر کی ثالثی کامیاب؛ امریکا اور ایران کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

مذاکرات کا اگلا دور جلد منعقد کیا جائے گا

پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکا اور ایران نے مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

قطری حکام کے مطابق دوحہ میں امریکی اور ایرانی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ قطر اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے مذاکراتی عمل دوبارہ آگے بڑھنے لگا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور جلد منعقد کیا جائے گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر پیش رفت کی توقع ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر امریکا کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مذاکرات سے منع نہیں کیا تھا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سپریم لیڈر مذاکرات نہ کرنے کا واضح حکم دیتے تو حکومت مکمل طور پر اس پر عمل کرتی۔

متعلقہ خبریں