ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو تجارت کے معاملے میں موجودہ حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔
ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد خطے کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور حالات ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد ہونے والی پیش رفت نے امریکا کو نئی زمینی حقائق کو تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے جس کے باعث خطے میں تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے، امید ہے کہ مستقبل میں پابندیوں کے خاتمے کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا ہوگا۔



















