Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران میں 350 نامعلوم شہدا کی اجتماعی تدفین، انتقام کے نعرے گونج اٹھے

ان شہدا کی باقیات فکہ، شرہانی، شلمچہ، مجنون، مہرن، مشرقی دجلہ اور چلات کے محاذوں سے برآمد ہوئی تھیں

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں 350 نامعلوم شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات منعقد ہوئیں، جہاں شرکا نے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے مطالبے کے حق میں نعرے لگائے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں 110 نامعلوم شہدا کا جلوس تہران یونیورسٹی کے مرکزی دروازے سے معراج الشہدا کی جانب روانہ ہوا، جس میں صدر مسعود پزشکیان، اعلیٰ فوجی و سرکاری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ دیگر شہروں میں بھی 240 شہدا کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ان شہدا کی باقیات فکہ، شرہانی، شلمچہ، مجنون، مہرن، مشرقی دجلہ اور چلات کے محاذوں سے برآمد ہوئی تھیں۔

تقریب میں شرکا نے صدر مسعود پزشکیان کا استقبال کرتے ہوئے ’’ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، انتقام، انتقام‘‘ کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد واحدی نے کہا کہ شہدا ایرانی قوم کے لیے ہمیشہ روشن مثال رہیں گے۔ رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کے عوامی مطالبے پر انہوں نے کہا کہ یہ خواہش پوری کی جائے گی۔

پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے بھی کہا کہ رہبر انقلاب کی شہادت کا بدلہ لینے کا مطالبہ پوری قوم کی آواز ہے اور قاتلوں سے انتقام لیے بغیر یہ معاملہ ختم نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں