Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں سرمئی بادلوں کا راج، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

کراچی میں اس وقت ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے

شہرقائد میں آج صبح سویرے سے ہی سرمئی بادلوں کا راج، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد، لیاقت آباد ،اولڈ سٹی ایریا  ملیر، شاہ فیصل، کورنگی، ڈیفنس میں بوندا باندی ہورہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں بوندا باندی کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سےجاری رہے گا۔

شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے تاہم دن بھر درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔