خلیج بنگال میں سمندری طوفان ’اکوان‘ کی تشکیل کے باعث کراچی میں خنک ہواؤں کی شدت کم ہوگئی، جس کے نتیجے میں شہر کے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی کی توقع پوری نہ ہوسکی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان 20 نومبر کو بھارتی ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے، تاہم اس سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ چند روز موسم گرم رہنے کا امکان ہے، دن کے وقت درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات میں 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کی سرگرمیوں کے باعث کراچی میں خنک ہواؤں کی شدت متاثر ہوئی ہے، جس سے شہر میں موسم کی تبدیلی اور سردی کی آمد مزید تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

















