شہرقائد میں موسم سرما نے دستک دینا شروع کر دی ہے جس کے باعث رات کے درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جس کی وجہ سے اسے رواں سیزن کی سرد رات قرار دی جاری ہے۔
شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہرقائد میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی متوقع نہیں ہے، خلیج بنگال میں سمندری طوفان بننے کے سبب کراچی میں دن میں موسم گرم ہی رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی ہوائیں چل رہی ہے۔
















