Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کے خلاف امریکی حکمت عملی، مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی گئی

امریکی وزیرِ دفاع نے خطے میں موجود بعض امریکی فوجیوں کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دے دی

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر مشرقِ وسطیٰ میں تعینات اپنے بعض فوجی دستوں کی موجودگی کی مدت 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے خطے میں موجود بعض امریکی فوجیوں کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی بحری، فضائی اور دیگر دفاعی یونٹس بدستور مشرقِ وسطیٰ میں موجود رہیں گے جہاں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

امریکی فوجی خطے میں ایرانی میزائلوں کو روکنے، تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی اور آبنائے ہرمز سے متعلق مختلف مشنز پر مامور ہیں تاہم طویل عرصے تک فوجی تعیناتی برقرار رہنے سے امریکی فوجی وسائل اور جنگی تیاریوں پر اضافی دباؤ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ وسط مدتی انتخابات تک ایران کے ساتھ محدود نوعیت کی کشیدگی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ نومبر میں انتخابات کے بعد ایران کے خلاف کارروائیوں میں شدت آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض معاونین چاہتے ہیں کہ نومبر کے انتخابات تک ایران کے خلاف جنگ مزید نہ بڑھے تاکہ ری پبلکن پارٹی کو سیاسی نقصان سے بچایا جاسکے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتخابات تک ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ ایران پر فوجی کارروائی بڑھانے کے بجائے معاشی دباؤ میں اضافے پر مرکوز رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں