شہر میں ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، شاہ فیصل کالونی کے ملیر ٹاؤن کے 35 سالہ رہائشی میں بیماری کی تصدیق ہوگئی۔
اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے، جسے گزشتہ روز سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد ایم پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا۔
حکام کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد متاثرہ مریض کو سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
کراچی سے 2 روز کے دوران ایم پاکس کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43 ہوگئی ہے جن میں سے 15 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔




















