حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 332 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے سستا ہونے کے بعد 360 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 نومبر کو رات 12 بجے تک ہو گا۔

















