نیویارک: پاکستان کے سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے کردار ادا کررہا ہے، کوشش ہے تنازع کا پرامن اور بین الاقوامی، یو این قوانین کے تحت حل نکلے۔
سیکریٹری خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پپاکستان کی کوشش ہے کہ فوری طور پر سیزفائر ہو، کشیدگی کم ہو اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لائیں۔
انکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کا چارٹر تنازعات کو جنگ نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرتا ہے۔ فلسطین، کشمیرکے تنازعات کو سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ مکہ معاہدے میں تینوں ممالک شامل ہیں، ہمارا مقصد خطے میں امن واستحکام ہے، مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمے داری لے رہے ہیں۔
سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ ایران امریکا تنازع کو دنیا دیکھ رہی تھی کہ کیا ہوگا، اس تنازع کے دوران جن ممالک نے کردار ادا کیا اس میں پاکستان سرفہرست ہے، تسلیم کرتے ہیں کہ صورتحال منفی سمت کی جانب جارہی ہے۔















