Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یمنی حکومتی فورسز کا باب المندب کے علاقے سے انخلا کا اعلان

‘فوجی باب المندب سے متصل علاقوں سے نکل چکے ہیں’

یمن کی سرکاری فوج کی اتحادی تنظیم ’سدرن آرمڈ فورسز‘ نے آبنائے باب المندب کے قریب واقع علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی ملیشیا کے خلاف لڑنے والی سدرن آرمڈ فورسز کا کہنا ہے کہ فوجی باب المندب سے متصل علاقوں سے نکل چکے ہیں اور اب ہماری ترجیح عدن شہر کی حفاظت ہے جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے زیر انتظام ہے۔ اس حکومت کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

عرب میڈیا ادارے الجزیرہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عدن کی جانب عسکری پیش قدمی شروع کردی ہے تاہم علاقے میں فوجی صورتحال اور آئندہ پیش رفت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مبصرین نے باب المندب کے قریبی علاقوں سے حکومتی اتحادی افواج کی پسپائی کے اعلان کو اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں