سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ، پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔















