Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بحری مشق ’سی اسپارک 2026‘ جاری، سربراہ پاک بحریہ کا مختلف تنصیبات کا دورہ

مشق کے دوران ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا

پاک بحریہ کی بحری مشق ’سی اسپارک 2026‘ جاری ہے جس کے دوران سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مختلف بحری جہازوں، کریکس کے علاقے اور نیول تنصیبات کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے مشق ’سی اسپارک 2026‘ کے دوران جاری مختلف سرگرمیوں کا جائزہ
لیا۔

مشق کے دوران ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا جبکہ خودکار نظام کا بھی وسیع پیمان پر استعمال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن، پیشہ ورانہ عزم اور خدمات کو سراہا۔

متعلقہ خبریں