پاکستانی کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے نئے عربی ٹیٹو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اکثر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حالیہ تصاویر میں ہانیہ عامر کے بائیں بازو پر کلائی سے کچھ اوپر بنا عربی ٹیٹو نمایاں ہوا جس نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی۔

اداکارہ کے ٹیٹو پر عربی عبارت ’حب نفسک اولیٰ‘ درج ہے جس کا مفہوم ’سب سے پہلے خود سے محبت کریں‘ ہے۔ یہ پیغام خود سے محبت، اپنی ذات کی قدر اور اپنی ضروریات کو اہمیت دینے کے تصور کی عکاسی کرتا ہے۔

ہانیہ عامر کے جسم پر یہ پہلا نمایاں ٹیٹو نہیں، انہوں نے 2023 میں اپنے بازو کے اندرونی حصے پر مشہور اینیمیٹڈ سیریز ’پاور پف گرلز‘ کے کردار ’ببلز‘ کا ٹیٹو بھی بنوایا تھا۔
View this post on Instagram

















