Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر و وزراعظم کا پولیو کے خلاف جنگ میں شہید فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ عقیدت پیش

پاکستان میں 4 لاکھ سے زائدفرنٹ لائن ورکرزانسدادِپولیومہم میں مصروف ہیں، شہباز شریف

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں پولیو کے خلاف جنگ میں خدمات انجام دینے والے چار لاکھ سے زائد اور شہید ہونے والے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ انسدادِ پولیو کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے تحفظ، ملک کے ہر حصے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کا تعاون ناگزیر ہے، انسداد پولیو کے لیے تمام شراکت دارمستعدی سے اپنی کوششیں جاری رکھیں والدین کو اپنے بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی ترغیب دیں۔

،انہوں  نے کہا کہ پاکستان میں ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانے اور پولیو سے پاک مستقبل ہماراہدف ہے پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جانب نمایاں پیش رفت کی ہے ملک میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں 99.8 فیصد تک کمی آئی ہے۔

،آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی ایک طویل تاریخ ہے، 1994میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو خود پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے۔

صدرمملکت نے ملک بھر میں خدمات انجام دینے والے چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کی ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاو کے لیے تجویز کردہ قطرے ضرور پلوائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم انسدادِ پولیو پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ مشترکہ قومی ذمہ داری ہے پولیو سے پاک مستقبل کے لیے قومی عزم کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے تک بھرپورجنگ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ نسدادِپولیو کے لیے والدین اور عالمی و مقامی شراکت داروں کا تعاون ناگزیر ہے وفاقی، صوبائی اورضلعی حکومتیں انسدادِ پولیو مشن کے لیے سرگرم ہیں جبکہ انسدادِپولیو کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں 4 لاکھ سے زائدفرنٹ لائن ورکرزانسدادِپولیومہم میں مصروف ہیں جس میں 60 فیصد خواتین شامل ہیں۔

شہباز شریف نے پولیو کے خلاف جنگ میں شہید فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرزاعلیٰ ترین سطح پراعترافِ خدمات اوربھرپورمعاونت کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہربچے تک پولیوویکسین کی فراہمی یقینی بناناحکومت اورقوم کاہدف ہے پاکستان انسدادِپولیوکی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتا رہاہے۔

متعلقہ خبریں