Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

‘عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں’

لاہور: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خام تیل سمیت توانائی کےدیگر ذرائع کی فراہمی کی صورتحال تسلی بخش ہے، تاہم گیس اور ایل این جی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، عالمی سرمایہ کار پاکستان سے آگے دیگر منڈیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بانڈز میں یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی ہے، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں، عالمی معیشت بے یقینی کی صورتحال کا شکار ہے، چیلنجز کے باوجود معاشی بہتری کا سفر جاری ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، معاشی ترقی کے عمل میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں