Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی؛ مسلح افواج کا خراج عقیدت

1948 کی جنگ میں سیف علی جنجوعہ نے پیرکالیوارج کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، ہلالِ کشمیر (نشانِ حیدر) کی 78ویں برسی آج منائی جا رہی ہے تاہم اس موقع پر مسلح افواج نے شہید کی مثالی بہادری اور وطن کے دفاع میں عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے بھی نائیک سیف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1948 کی جنگ میں سیف علی جنجوعہ نے پیرکالیوارج کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بہادری اور عظیم قربانی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیف جنجوعہ کا اقدام مسلح افواج کے لازوال جذبے کی عکاسی کرتا ہے، یہ جذبہ ہمت، استقامت، خودمختاری اور دفاع  کے لیے غیرمتزلزل عزم سے عبارت ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مسلح افواج اور عوام سیف جنجوعہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان اپنے شہداء کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔

متعلقہ خبریں