Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یشما گل کی سالگرہ پر ہانیہ عامر کا خوبصورت سرپرائز؛ تصاویر وائرل

ہانیہ عامر نے یشما گل کی سالگرہ کو یادگار بنا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی قریبی دوست اور اداکارہ یشما گل کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے انہیں خوبصورت سرپرائز دے دیا۔

ہانیہ عامر چیز کیک اور غبارے لے کر یشما گل کے اپارٹمنٹ پہنچیں جہاں انہیں اچانک دیکھ کر یشما گل خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔

سالگرہ کی اس تقریب میں دونوں اداکاراؤں کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔ جشن کے بعد تمام دوستوں نے آرٹ سے متعلق دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لیا جنہیں ذہنی سکون اور تفریح کا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے یشما گل کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے دونوں اداکاراؤں کی دوستی کو سراہا تاہم بعض صارفین نے ان کے لباس پر تنقید بھی کی۔