Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

حادثے کے وقت دونوں ٹرینوں میں 500 سے زائد مسافر سوار تھے

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے جنوب میں دو ٹرینوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ایک رینفے ٹرین نے پٹری پر کھڑی ایریو ٹرین کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے باعث ایریو ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے وقت دونوں ٹرینوں میں 500 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ہسپانوی حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں فائر بریگیڈ کی متعدد ٹیمیں، تین ہیلی کاپٹر اور دو موبائل انتہائی نگہداشت یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے حادثے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر ٹرانسپورٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حادثے کے بعد میڈرڈ، سیوداد ریئل اور اندلس کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں